شفقت رسول بروقت رپورٹ نہ کرنے پر کیمپ سے آوٹ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی ہاکی کی مینجمنٹ نے فارورڈ شفقت رسول کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے بروقت رپورٹ نہ کرنے پر کیمپ سے آوٹ کردیا ۔ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا تربیتی کیمپ ایک روز کے وقفے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ شروع ہوگیا جس میں کھلاڑیوں نے صبح و شام کے تربیتی سیشن میں ٹریننگ کی۔ ٹیم کے مینجر حسن سردار نے بھی چارروز بعد تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے رہے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے بتایا کہ شفقت رسول نے بار بار رابطے کے باوجود کیمپ میں بروقت رپورٹ نہیں کی اور اب انہوں نے تیرہ نومبر کو کیمپ جوائن کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوجائے گی اور ہم اپنے کمبی نیشن کو حتمی شکل دیدیں گے لہذا شفقت رسول کوآٹ کرکے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی تعداد چھبیس سے کم کرکے پچیس کردی گئی ہے۔