پرویز الہی کی رائیونڈ میں مولانا طارق جمیل اور دیگر علماء سے ملاقات
لاہور(خبر نگار + خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے نماز جمعہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ادا کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی اور میاں احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے معروف عالم دین و سکالر مولانا طارق جمیل، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء سے تشریف لائے ہوئے مولانا ابراہیم دیولہ، مولانا احمد لاٹ کے علاوہ مولانا احسان الحق سے خصوصی طور پر ملاقات کی جنہوں نے چودھری پرویزالٰہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔