نیب کا جھوٹی درخواستیں دائر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور/ اسلام آباد (نامہ نگاران) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرضی اور جعلی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کے لئے درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جعلی درخواست دینے والے کو ایک سال قید اور جرمانہ یا دونوں سزائیں دلائی جائیں گی۔ نیب فیس نہیں کیس کی بنیاد پر کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔