بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کو بحث کیلئے 13 نومبر کو طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے 13 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد خان کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر سعد راں نے نشاندہی کی کہ غیر قانونی انڈین فلموں کو پاکستانی سینما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔