پی سی بی نے نجم سیٹھی کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے بھجوائے جانے والے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اخراجات کی تفصیلات دینے پر بورڈ کو لیگل نوٹس بھیجا تھا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق تمام تفصیلات بورڈ میں شفافیت کے عمل کے تحت جاری کی گیں۔ تفصیلات جاری کرنے کا مقصد نجم سیٹھی کی شہرت متاثر کرنا نہیں تھا۔ نوٹس کے جواب میں بورڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ ہر تین ماہ بعد شفاف طور پر ایسی تفصیلات جاری کیا کرے گا۔ نجم سیٹھی کو ملنے والے تما الاونسز ان کی اپنی سربراہی میں مظور کیے گئے تھے۔ جلد ہی بورڈ کے دیگر ارکان کے الاونسز اور اخراجات بھی جاری کرئے گا۔ پی سی بی کی جانب سے احسان مانی کو فرنشڈ فلیٹ دینے کا الزام جھوٹا ہے۔ نجم سیٹھی فوری طور پر اپنا نوٹس واپس لیں۔ پی سی بی چیئرمین جھوٹے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔