ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ویمنزاپنا پہلا میچ آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلیں گی
گیانا(آئی این پی) آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ویمنزاپنا پہلا میچ (آج)ہفتہ کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلیں گی،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا۔تفصیلات کے مطابق گیانا میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے تحت پریکٹس کی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ،ٹیم(آج)ہفتہ کو اس سیریز کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں(آج) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا ۔اس سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان کی ٹیم نے ساوتھ افریقا اور بنگلا دیش کو شکست سے ہمکنار کیا۔کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچز سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوا ہے، آسٹریلیا ٹف حریف ہے، جس سے اچھا مقابلہ ہو گا۔