ڈالر مزید 82 پیسے مہنگا، انٹربنک میں 133.84 روپے کا ہو گیا
لاہور(کامرس رپورٹر) انٹر بنک مارکیٹ میں گزشتہ روزڈالر کی قیمت 82 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 84 پیسے کا ہو گئی۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 134 روپے میں بھی فروخت ہوا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 82 پیسے اضافے سے 133 روپے 84 پیسے رہی۔ واضح رہے جمعرات کوکبھی ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم روپے کے مقابلے میں برطانوی پونڈ اور یورو کی قیمت میں 48 پیسے تک کی کمی دیکھی گئی۔
ڈالر/ قیمت