آل نوشکی چاغی رحیم مینگل فٹبال ٹورنامنٹ ہائی اسکول عیسی چاہ نے جیت لیا
نوشکی(نامہ نگار)آل نوشکی چاغی ایم پی اے بابو میر محمد رحیم مینگل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ عیسی چاہ ہائی اسکول گراونڈ میں سردار اختر جان مینگل کلب درزی چاہ اور ہائی اسکول عیسی چاہ کے ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت مومنٹ بنائیں دوسرے آف میں ہائی اسکول عیسی چاہ کے کھلاڑی نے گول کر کے اپنے ٹیم کو برتری دلادی اور اس طرح ہائی اسکول عیسی چاہ کی ٹیم نے فائنل میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر فائنل اپنے نام کر دیا۔میچ میں ریفری کے فرائض وارث شاہ،یار جان بادینی اور عطاء اللہ نے سر انجام دی،فائنل میچ کے مہمان خاص ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل تھے انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 75 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ ونگ کمانڈر 110 ونگ لیفٹیننٹ کرنل ہمایوں خلیل جرال،لیفٹینٹ کرنل محمد آصف،سابق ضلعی ناظم بی این پی کے ضلعی صدر عطاء اللہ مینگل،ہیڈ ماسٹر ہائی سکول عیسی چاہ بشیر احمد بادینی،عزیز احمد بادینی،ایڈوکیٹ لیاقت مینگل،میر ظہور مینگل اور بڑی تعداد میں شائقین نے فائنل میچ دیکھا۔