واٹر کمیشن کے سربراہ کا سول اسپتال کا حیدر آباد کادورہ
حیدرآباد ( نامہ نگار )سربراہ واٹر کمیشن جسٹس( ر )امیر ہانی مسلم نے سول اسپتال حیدرآباد کا دورہ کر کے اسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد طیب حسین ، ڈپٹی کمشنر ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ سول اسپتال میں مریضوں کے تیماداروں نے واٹر کمیشن کے سامنے مختلف مسائل بیان کئے اور اسپتال میں سہلیات کی عدم دستیابی کی دہائیاں دیں۔ پریشان حال لوگوں نے شکایت کی کہ اسپتال میں پانی نہیں ہے اور وہ سخت پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانی پیسوں کا بازار سے خریدنا پڑتا ہے جبکہ ایک ہی بیڈ پر 2 سے 3 بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔