رینجرز نے گرفتار ملزمان سے برآمد سامان مالکان کے حوالے کردیا
کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا ۔اس سلسلے میں رینجرز کے انسداد دہشت گردی ونگ میں تقریب منعقد ہوئی رینجرز نے جو سامان مالکان کے حوالے کیا۔ ان میں11 موٹرسائیکلیں،4گاڑیاں او رایک موبائل فون شامل ہیں۔ اس موقع پر مالکان نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔
رینجرز/ سامان برآمد