سر جا نی ٹائو ن میں بجلی چوری کے خلاف آپر یشن کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ
کراچی(اسٹاف رپو رٹر ) کے الیکٹرک کی جانب سے سرجانی ٹائون سیکٹر 51میں بجلی چوری اور غیر قانونی پی ایم ٹیز کیخلاف آپریشن کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیم اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر حملہ ہو گیا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا کہ ’’،کے الیکٹرک کی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرچند شرپسندعناصر نے گلشن عرب میں تجاوزات سے گھری غیر قانونی پی ایم ٹیز ہٹانے اور بجلی چوری کیخلاف کارروائی کے دوران حملہ کیا ۔اس دوران شرپسند عناصرکے پرتشدد حملے کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ اورپولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔اس واقعہ پر شرپسند عناصر کیخلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے اور اس واقعہ کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔‘‘ادارے کی جانب سے اس سے قبل سرجانی اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔
کے الیکٹرک ٹیم حملہ