گلشن اقبال میں زہر خوانی سے خاتون جاں بحق
کراچی( کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کے بلاک 13-D ون میں زہر خوانی کے سبب ایک خاتون ہلاک اور دوسری کو فوری طور پر طبی امداد دے کر جان بچالی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت رئیسہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریبا 40سال تھی جب کہ 45 سالہ رخسانہ کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ دونوں نے زہریلا کھانا کھایا تھا۔