کراچی پریس کلب میں مشکوک افراد کے داخلے کی تحقیقات شروع
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ کے حکم پر پولیس نے کراچی پریس کلب میں مشکوک مسلح افراد کے داخلے کی تصاویر بنانے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ سادہ لباس مشکوک افراد جمعرات کی شب ڈبل کیبن، لینڈکروزر اور پراڈو گاڑیوں میںپریس کلب پہنچے تھے ا ور پریس کلب میں داخل ہوکر عمارت کے اندرونی حصوں کی تصاویر بنانے کے علاوہ پریس کلب میں موجود صحافیوں کو ہراساں بھی کیا تھا جب کہ صحافیوں کی جانب سے سوالات کئے جانے پر شناخت بتائے بغیر تیزی کے ساتھ فرار ہوگئے تھے۔جس کے بعد اس بارے میںآئی جی پولیس کو آگاہ کیا تھا جنہوں نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور ان کے حکم پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں سے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ علاوہ ازیں صحافیوں نے واقعے کے خلاف پریس کلب سے گورنر ہائوس تک احتجاجی مارچ کیا اور صحافیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کراچی پریس کلب/ تحقیقات