پی ایس او کرپشن ریفرنس ، مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
کراچی ( وقائع نگار)احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن پی ایس او اور بائیکو حکام کے ریفرنس میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نعیم یحیی میر، سابق ڈائکریٹر منسٹری آف پیٹرولیم اور نیچرل ریسورسز سمیت 8 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزمان پی ایس او کے افسران نذیر احمد جعفری، ذوالفقار علی جعفری، اختر ضمیر کامران افتخار لاری عدالت میں پیش ہوئے۔
وارنٹ گرفتاری