سندھ اسمبلی میں جیلوں کی صورتحال پر بحث
کراچی( وقائع نگار) سندھ اسمبلی کے اجلاس جیلوں کی صورتحال پر ارکان نے بحث میں حصہ لیا پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کچھ غریب قیدیوں کو چھتر مار کر بیرک میںرکھا جاتا ہے جب کہ کچھ قیدیوں کو سہولتیں دی جاتی ہیں جیلوںمیں دوہرے نظام کا خاتمہ کیا جائے پیپلزپارٹی کے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جیلوں کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے اس کے باوجود جیلوںمیں اصلاحات ہونی چاہئیں۔ جیل کے عملے کی تنخواہ کم ہے جس میں اضافہ ضروری ہے ایوان کو قیدیوں کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہئے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ناصر شاہ نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں جیلوں کی نئی بیرکیں بنارہے ہیں۔
قیدیوں کے چرچے