جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسکالر شپ کے لیے انٹر ویوز
کراچی (نیوزرپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں اسکالر شپ کے لیے موجودہ طلبا کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں سندھ میڈیکل کالج ، ڈینٹل کالج ، بزنس منجمنٹ ،ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور فارما سوٹیکل سائنسز سمیت تمام شعبوں میں انٹرویو ز مکمل کرلیے گئے ہیں۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چیئر مین اسکالر شپ کمیٹی پروفیسرسید محمود حسن کے مطابق رواں برس سات سو پچاس طلبا نے اسکالر شپ کے لیے اپلائی کیا۔ جبکہ گذشتہ برس تقریباً بیس ملین روپے اسکالر شپ کی مد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے فراہم کئے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ضرورتمند طلبا کو مکمل جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے اسکالر شپ کی مد میں جزوی رقم سالانہ فیس میں ایڈجسٹ کر دی جاتی ہے۔