فیملی پلاننگ کا آگاہی پروگرام ، نوجوانوں سے ایک مکالمہ
کراچی(پ ر)پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST)کے اشتراک سے پراجیکٹ "نیا قدم " کے تحت فیملی پلاننگ اور آبادی کے مسائل پرسیمینار ہوا ۔دوسری تقریب بموضوع "فیملی پلاننگ کے لئے درکار عمر اور صنف کی بابت آگاہی۔َنوجوانوں سے ایک مکاملہ ہوا۔ پاتھ فائنڈر نے اس مکالمہ کا انتظام کیا جس میں نوجوانوں سے ان کی ذاتی صحت کی دیکھ بھال اور متفرق اقسام کے مانع حمل طریقہ کار تک رسائی کے بارے میں بحث کی گئی ، کیونکہ نوجوانوں کو ان کی اپنی لولیدی صحت کی دیکھ بھال اور اس سے جڑے حقوق کے بارے میں تعلیم دینا بے حد ضروری ہے، تاکہ نوجوان اپنی اور دوسروں کی زندگی کے بارے میں حقائق پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں ۔پینلسٹ میں تدریسی شعبہ ، نوجوانان اور پبلک ہیلتھ کے پیشہ ور افراد شامل تھے۔