سرکار دو عالم کا میلاد منانے سے روح کو سکون ملتا ہے ،علامہ بلال سلیم قادری
کراچی ( نیوز رپورٹر)سنی تحریک کے سربراہ علامہ بلال سلیم قادری نے ربیع الاول کے مبارک مہینہ کی آمد پر عالم اسلام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنی تحریک کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، تمام شہروں کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے پر چم کشائی ، جلسہ اور جلوسوں کا اہتمام کریں ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ وفاقی وصوبائی حکومت آئندہ پندرہ روز تک بجلی اور سی این جی کی غیر اعلانیہ اور اعلانیہ بندش نہ کرنے کی متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے قادری ہائوس کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ ربیع الاول کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات، میلاد اور جلوسوں کے راستے میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرے ۔