تحفظ ناموس رسالت کے لئے سندھ بیدار ہے:علامہ راشد سومرو
کراچی(نیوزرپورٹر )متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدراور جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مرکزی ناظم انتخاب علامہ راشد محمودسومرونے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونے پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر عشق مصطفی ﷺ کے جذبے سے سرشارشہریوں نے ریکارڈتعدادمیں گھروں سے نکل کرایک نئی تاریخ رقم کردی،دودن کے مختصرنوٹس پرلاکھوں افرادکا اجتماع سپریم کورٹ کے متنازعہ ترین فیصلے اور یہودی نوازحکومت کی شرمناک اسلام دشمن پالیسیوں پرعوامی عدم اعتمادکا مظہرہے،کراچی کا تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ یہودی وقادیانی ایجنٹ حکمرانوںکے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے،25نومبرکوسکھرمیں بھی سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑاعوامی جلسہ منعقد کریں گے جس سندھ دھرتی کے غیورمسلمان کثیرتعدادمیں شرکت کرکے گستاخان رسول کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کوواضح پیغام دیں گے کہ اسلامیان پاکستان حرمت رسول ﷺ پر کسی بھی صورت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اورتحفظ ناموس رسالت کیلئے سندھ بھی بیدارہیں۔علامہ راشد محمودسومرو نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کیلئے تعاون کرنے پراتحاد تنظیمات مدارس دینیہ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے قائدین اوررہنمائوں کا شکریہ اداکیا۔