ناموس رسالتؐ کا تحفظ عین ایمان ہے:شاہ عبد الحق
کراچی(نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان ہے اس پر مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے قانو ن تحفظ نا مو س رسالت کے خلا ف ہونے والی تمام سازشو ں کا بھر پور مقابلہ کر یں گے بعض مغربی استعماری قوتو ں کے سرمائے پر پاکستان میں N.G.O's تحفظ ناموس رسا لت قانون کو ختم کرنے اور غیر مؤثر کرنے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈاکر رہی ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ امت مذہبی اعتبار حوالے سے انتہائی حساس ہے، دین اور شریعت سے ناواقف اینکرز ٹاک شوز میں دینی معاملات کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بات کریں۔ انہوں نے مصلح الدین گارڈن میں بڑے عوامی اجتما ع سے خطاب میں کہا کہ ہمارے حکمراں اقتدار بچانے کیلئے استعماری قوتوں کے اشاروں پر دین سے بغاوت کا راستہ اختیارکرتے رہے ہیں۔کبھی قوانین ناموس رسالت سے چھیڑچھاڑ ہوتی ہے ۔کبھی مساجد سے آنے والی حق کی صداؤں کا راستہ روکنے کے لیے لاؤڈاسپیکر اتروائے جاتے ہیں۔کبھی سود کو تحفظ دیا جاتا ہے ۔ مغرب کی ایما پر نصاب تعلیم میں اسلامی تعلیمات و تشخص کو مٹانے کی جسارت کی جاتی ہے۔ کبھی حدود آرڈیننس کے ذریعے شرعی حدود کو پامال کیا جاتا ہے ۔کبھی اسلام قبول کرنے والوں پر قد غن لگائی جاتی ہے اور کبھی طے شدہ ختم نبوت کے معاملات میں ردوبدل کیا جاتا ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ دین سے اس بغاوت کے نتیجہ میں آج ملک پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے۔دریں اثنا جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام آج ہفتہ بعد نماز عشاء فوارا چوک گارڈن ویسٹ میں میلاد مصطفی کانفرنس سے علامہ شاہ عبد الحق قادری خطاب کریں گے۔