کشمیر پر بھارئی قبضے کیخلاف تحریک پوری قوت سے جاری رہے گی۔ حریت قیادت، ٹرانسپورٹر اور تاجروں کا اعلان۔ سول سوسائٹی نے علی گیلانی، یٰسین ملک اور میر واعظ کو جدوجہد آزادی کا بھرپور مینڈیٹ دیدیا۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 3 افراد شہید ۔ بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ میں پھر طلبی۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے بھی احتجاج۔
سرینگر میں گزشتہ روز تاجروں‘ ٹرانسپورٹروں اور مذہبی رہنمائوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے حریت قیادت سے ملاقات میں سید علی گیلانی، یٰسین ملک اور میرواعظ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جدوجہد آزادی میں بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور ہر حال میں انکے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا۔ جس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو ایک نئی زندگی ملے گی اور اسکا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔اب بھارتی غاصب افواج اور کٹھ پتلی محبوبہ مفتی کیلئے کشمیریوں کی تحریک کو دبانا میں مزید مشکل ہوجائے گا۔ دوسری طرف بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت مزید 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج بھی کیا اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کا نوٹس لینے کا تقاضا کیا۔ اس سے کہ قبل یہ گولہ باری کوئی خطرناک صورتحال اختیار کرے۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اپنے فوجی مبصرین کی جانب سے کنٹرول لائن کی اصل صورتحال کے بارے میں دی گئی رپورٹوں کی روشنی میں بھارت سے جنگی حالات پیدا کرنے پر باز پرس کرے اور اپنے اس پرانے غیر حل شدہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اپنی قرار دادوں پر عمل کرائے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024