میچ فکسنگ الزامات‘ پانچ نیپالی فٹبالرز پر غداری کے مقدمات درج
لندن (بی بی سی) نیپال میں پولیس نے کہا کہ پانچ نیپالی فٹبالرز پر 2011 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راو¿نڈ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات پر غداری کا مقدمہ قائم کر دیا گیا۔نیپالی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ساگر تھاپا اور گول کیپر رتیش تھاپا اور دیگر تین کھلاڑیوں کو گذشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے ان میچ فکسروں کے بینک اکاو¿نٹوں میں کثیر رقمیں پائی گئی ہیں۔کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے میچوں میں جان بوجھ کر کوالیفائنگ کے کئی مواقع گنوائے۔کٹھمنڈو میں خصوصی عدالت کے رجسٹرار بھدرا کلی پوکھرل نے خبررساں ایجنسی کو بتایا: ’حکومت نے گذشتہ ماہ پانچ فٹبالروں کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور عمر قید کی سزا کی درخواست کی گئی۔‘پوکھرل نے بتایا کہ 1989 کے ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا جس کی رو سے کوئی بھی شخص ’جس نے نیپال کی خودمختاری، سالمیت یا قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی یا وہ اس کا مرتکب ہوا وہ عمر قید کی سزا کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔