ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ٹھار ہوائیں چل رہی ہیں اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم اشیا اور گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے
بلوچستان کے بیشترعلاقے بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیںکوئٹہ میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت منفی 3 تک گرگیا ہےدرجہ حرارت کم ہوتے ہی کوئلہ جلانے والی لکڑی اورگرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،،ادھر گلگت، اسکرود، استور، دیامر اور غذر سمیت مختلف علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے جبکہ استور، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 3 تک گرگیا جبکہ سوات،مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے،جس پرلوگوں نے گرم چادریں، کوٹ، سویٹر اور جیکٹس کا استعمال بڑھا دیا ہے،دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا،، تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے