ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے  متعلق اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس

May 10, 2025

اسلام آباد(خبرنگار) ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہواہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کی زیر صدارت وزارت آبی وسائل میں منعقد ہواوفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کے لیے ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اسٹریٹجک اور ترقیاتی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس پر تیز رفتار اور موثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی قانونی یا انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مستقبل میں اخراجات میں اضافے سے بچنے کے لیے تمام قانونی اور طریقہ کار کو جلد از جلد مکمل کیا جائے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ "ہمیں ترقی کو تیز کرنا چاہیے، بہترین ترسیل کے معیار کو یقینی بنانا چاہیے

مزیدخبریں