راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی احسن رضا نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے داخلی گیٹ پر بدعنوانی کے مرتکب انسپکٹر اور سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں انسپکٹر منظور حسین، سب انسپکٹر ولائت حسین اور ہیڈ کانسٹیبل ثقلین شاہ کے علاوہ کانسٹیبل تنویر، حسنین، سہیل حمید اور سعید کو نامزد کیا گیا تھا،گزشتہ روز سول لائن پولیس نے ساتوں اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ساتوں ملزمان کو 25 مئی تک اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ۔
جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے داخلی گیٹ پر بدعنوانی کے مرتکب 7 اہلکاروں کو جیل بھجوانے کا حکم
May 10, 2025