ماری انرجی کے زیریں گورو کے ایکسپلوئیٹری ویل میں ہائیڈرو کاربن دریافت

May 10, 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ماری انرجی لمیٹڈ کو صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں واقع سجاول بلاک میں ڈرلنگ کے دوران لوئر گورو فارمیشن میں بڑے پیمانے پر ریت کے سوہو-1 ا یکسپلوئیٹری ویل میں گیس کی دریافت ہوئی ہے۔لوئر گورو (بڑے پیمانے پر ریت ) فارمشین کی جانچ کے دوران 1,482.5 psigویل ہیڈ فلونگ پریشر (WHFP) پر 64/64" چوک پر 30.01 MMSCFD گیس کا بہاؤ ماپا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلاک میں لوئر گورو (بڑے پیمانے پر ریت) میں گیس کی یہ پہلی دریافت ہے۔ اس دریافت سے بڑے پیمانے پر ریت میں گیس کی تلاش کا راستہ کھلے گا۔ماری انرجیز کے ایم ڈی اور سی ای او فہیم حیدر نے ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر کی تلاش اور ترقی کے لیے کمپنی کے پختہ عزم کو اجاگر کیا۔بورڈ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی حیدر نے ماری انرجی کی ٹیم کی لگن کو سراہا ۔

مزیدخبریں