دفاع وطن کیلئے پاکستانی قوم پر جہاد فرض ہو چکا ،وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ  

May 10, 2025

اسلام آباد(خبر نگار)وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان سے وابستہ 5000 سے زائد مفتیان کرام نے اجتماعی فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بھارتی حملوں کے بعد دفاع وطن کیلئے پاکستانی قوم پر جہاد فرض ہو چکا ہے،عوام پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے عملی جہاد میں شریک ہوں۔وطن کا دفاع کرنا ہم سب پر فرض اور ہمارا شرعی،ایمانی،قومی اور ملی حق ہے،عوام دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ہر مسلمان پر اپنی استطاعت کے مطابق جہاد کرنا فرض عین ہے،حکومت پاکستان عملی جہاد کیلئے فوری اقدامات کرے،ملک بھر کے لاکھوں مفتیان کرام،علما و مشائخ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے اجتماعی فتوی میں کہا کہ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان اپنے 5000 سے زائد دینی مدارس پاک فوج کو دفاعی مورچوں کیلئے پیش کرے گا

مزیدخبریں