جی 15ون ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص قتل ، 3 شدید زخمی 

May 10, 2025

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ترنول کے علاقے G 15/1میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا تین شدید زخمی ہوگئے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی پولیس کو شہزاد خان نے بتایا کہ میری بھابھی زوجہ شمال خان گذشتہ ایک ماہ سے اپنے تین بچوں کیساتھ اس علاقے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی اور میرا بھائی شمال خان ہمارے پاس پشاور میں تھا، بھابھی نے پشاور میں مجھے اور میرے بھائیوں شمال خان اور شوکت خان کو فون کرکے کہا کہ آپ لوگ آکر ہمیں لیجائیں ہم مذکورہ فلیٹ پر پہنچے دستک دی لیکن اندر سے کسی نے دروازہ نہ کھلا تو میں نے دھکے دے کر دروازہ توڑا اسی دوران ملزمان عبداللہ وغیرہ نے فائرنگ کر دی  جس سے میرا بھائی شمال خان جاں بحق ہو گیا اور میں ، میرا بھائی شوکت اور بھتیجا شایان شدید زخمی ہوگئے وجہ عناد گھریلو جھگڑا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں