آئی جی کا سنٹرل پولیس آفس خدمت مرکز ایچ الیون کا دورہ

May 10, 2025

 سی پی او میں قائم جدید آپریشنز روم میںمانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا 
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات اور پولیس خدمت مرکز ایچ الیون کا دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ اے آئی جی انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی اور نگرانی کے نظام، ذرائع ابلاغ کی موثر نگرانی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا، انہوں نے سی پی او میں قائم جدید آپریشنز روم میں24/7 مانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا ۔

مزیدخبریں