مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر عظیم الشان ریلی ،عوامی کی بھرپور شرکت

May 10, 2025

  مری (نامہ نگار خصوصی/نمائندہ نوائے وقت) مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کے بعد یہاں مال روڈ پر ایک عظیم الشان ریلی نکائی گئی جس میں عوام سے یکجہتی کیلئے سٹیشن کمانڈ مری بھی پہنچ گئے ۔ایسے میںمری کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے فلک شگاف نعروں کی گونج میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انڈیا کی جانب سے جبری طور پر مسلط کی گئی جنگ میں پاک فوج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن کاروائیوں کو شاندار الفاظ میں سرہا گیا ۔اس طرح اس ریلی میں جہاں سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شمولیت کی وہاں عوام سے یکجہتی کیلئے سٹیشن کمانڈر سمیت دیگر افسران نے بھی پہنچ گئے۔ ایسے میںسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر احمد نوز نے عوام کے جذبے اور مسلع افواج کی کاروائیوں کو شاند ار الفاظ میں سراہتے ہوے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر  فوجی افسران کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا  جبکہ مال روڈزبردست نعروں سے گونج اٹھا  ۔ایسے میں جہاں ریلی کی قیادت سٹیشن کمانڈر مری نے کی وہاں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او مری آصف امین اعوان بھی موجود تھے جبکہ محمد فیصل وانی اور احمد زبیر جے ٹی آئی کے رہنما قاری عبداللہ ا، صدام عباسی اور دیگر بھی شامل تھے ۔اس موقع پر مقررین نے جن میں راجہ طفیل اخلا ق ، محمد فیصل وانی، احمد زبیر، قاری لقمان،،شہزاد رشید،انیس انجم، عثمان افضل،قاری اقبال،ظہیر ضیاء الدین،شیخ اسد،شیخ شاہد،عبداللہ اور دیگر نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر  پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی ۔

مزیدخبریں