سپریم کورٹ: عدالتی کارکردگی کی نگرانی کیلئے ڈیش بورڈ تیار کرنے کا فیصلہ

May 10, 2025

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی زیر صدارت نو تشکیل شدہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نے عدالتی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ماہر جج صاحبان، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اہم نمائندگان شامل ہیں۔کمیٹی نے متفقہ طور پر عدلیہ کیلئے کارکردگی کی نگرانی کا ایک ڈیش بورڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اس مقصد کیلئے ایک ٹیم تعینات کرے گا جس میں سپریم کورٹ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تعینات ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔یہ انٹرایکٹو ڈیش بورڈ نگرانی کو بہتر بنائے گا، شواہد پر مبنی فیصلہ سازی میں معاونت کرے گا اور عدالتی اداروں میں زیادہ احتساب اور شفافیت کو فروغ دے گا، ڈیش بورڈ کا ایک فعال پروٹوٹائپ پندرہ دنوں کے اندر پیش کیے جانے کی توقع ہے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ورچوئل سماعتوں کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کا ایک جامع سائٹ سروے کرے گی۔

مزیدخبریں