اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت اقتصادی امور کے ایکس اکاؤنٹ کو ہیکرز کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ہے۔گزشتہ رات دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کیااور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے نامناسب مواد پوسٹ کیا۔ لیکن وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں نے دشمن کی یہ مذموم سازش چند گھنٹوں بعد ہی ناکام بنادی۔
وزارت اقتصادی امور کے ایکس اکاؤنٹ کو ہیکرز سے آزاد کرالیاگیا
May 10, 2025