افواج پاکستان نے ملکی سالمیت اور دفاع کا حق ادا کر دیا:بیرسٹر گوہر 

May 10, 2025

اسلام آباد (آ ئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پہلگام کے معاملے کو جواز بنا کر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی ہے،بانی  پی ٹی  آئی   کو فوری  رہا کیا جائے، ہندوستان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو پاکستان زندہ باد اور عمران خان تابندہ  کے نام سے پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے  73 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ افواج پاکستان نے ملکی سالمیت اور دفاع کا حق ادا کر دیا ہے۔

مزیدخبریں