قصور؍ ٹوبہ ٹیک سنگھ؍ میانوالی (نمائندگان) ٹریفک حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دودھ والی گاڑی قصور سے کھڈیاں کی طرف جارہی تھی جبکہ پاکستان پوسٹ کی گاڑی چونیاں سے قصور آرہی تھی۔ دوست پورہ کے قریب آپس میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں 60سالہ رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ 22سالہ زین، 50سالہ طارق، 60سالہ اشتیاق، 25سالہ مشتاق شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال پہنچ کر ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک 321 جب ب سیوال کے قریب ٹرک کے ساتھ تصادم میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوان جاں بحق ہو گئے جن میں مقامی اخبار فروش کا 23 سالہ بیٹا محمد معیز، 34سالہ عمیر شہزاد اور 24 سالہ بلال جاوید شامل ہیں۔ میانوالی تلہ گنگ روڈ پر مداد والا کے قریب بس، ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم ہوگیا۔ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے۔
ٹریفک حادثات، 2 افراد قصور، 2 میانوالی، 3 دوست ٹوبہ میں جاں بحق
May 10, 2025