جنگی صورتحال، پنجاب پولیس کے افسروں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، ہائی الرٹ جاری 

May 10, 2025

لاہور (نامہ نگار) ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسروں و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔

مزیدخبریں