مدینہ منورہ: ڈی جی حج کا پاکستانی عازمین کے ہوٹلوں کا دورہ

May 10, 2025

مدینہ منورہ  (جاوید اقبال بٹ) ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کرام کے ہوٹلوں کا دورہ کیا۔ ڈائننگ ہالز میں عازم کرام سے کھانے سمیت دیگر سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر عازمین حج نے کھانے، رہائش گاہوں اور عملے کی مستعدی کی تعریف کی۔ انہوں نے عازمین حج کو بتایا کہ ایام حج میں پاکستانی عازمین حج کے لیے مثالی اقدام کیے ہیں۔ پہلی بار اے سی والے خیمے، صوفہ کم میٹرس، چپسم بورڈ کی پارٹیشن، سامان کے لیے ریک، سایہ دار راہداریاں اور مصنوعی گھاس لگائی گئی ہے۔ سہولیات کے اعتبار سے سرکاری سکیم 25 لاکھ والے حج کے برابر ہے۔ عازمین حج پر یہ کوئی احسان نہیں بلکہ حکومت نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے حج انتظامات بہترین ہوں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین کرام سے اپیل کی کے ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

مزیدخبریں