پاکستان یونٹی فورم انٹرنیشنل کا بھارتی قونصلیٹ مانچسٹر  کے سامنے احتجاج

May 10, 2025

عارف چودھری

پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کی  شرکت اور جھوٹ پر مبنی فالس فلیگ آپریشن کی پرزور مذمت  شرکت کرنے والوں میں  پی ٹی آء نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ -جنرل سیکرٹری ،شاھد انور چودھری ، قاری جاوید اختر ، چودھری نصر اقبا ل ،عارف حسین، گلوکارہ مہوش ،چودھری راسب خان ،راجہ سجاول حسین ،عرفان احمد شامل تھے۔ اس موقع پر  نائب چیئرپرسن راشدہ حامد نے کہا کہ ہم نے بھرپور احتجاج کر کے بھارت کو باور کروایا ہے کہ آپ نے جھوٹ پر مبنی فالس فلیگ آپریشن کیا پاکستانی پرامن قوم ہے نہ کہ دہشت گرد دنیا اپکے مضموم عزائم سے باخبر ہے اور اگر بھارت نے سرحد پار کر کے گڑبڑ کی کوشش کی تو ہار کر واپس جائیں گے۔ نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر طاہر چوہدری نے کہا کہ بھارت کے غلط پروپیگنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سیکورٹی فوج کے ظلم وستم بارے احتجاج کے لیے ہم مانچسٹر بھارتی قونصلیٹ کے باہر پرامن پرزور احتجاج کر رہے ہیں ہم کسی قسم کی جارحیت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت راجہ سجاول حسین اور چودھری نصر اقبال ر نے کہا پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارت کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہم بحیثیت قوم متحد ہیں۔عدیل چوہدری نے کہا کہ تارکین وطن مسلح افواج اور قوم کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اور بھارت نے اگر کوء غلط حرکت کی تو منی توڑ جواب دیا جائے گا۔تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پہلے بھی پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہم اب بھی دھرتی ماں کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی مودی عالمی دہشت گرد ہے عالمی برادری اسکے مظالم کا نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بند ہونے چائیں۔ اکاؤنٹنٹ راسب چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے جو جنگ کا ماحول بنایا ہوا ہے ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ مودی سرکار جنگ کا ماحول پیدا کر کے بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جنگ سے بھارت مذید مسائل میں گر جائے گا ہوش کے ناخن لیتے ہوئے امن کا ماحول پیدا کرنا چاہیے۔احتجاجی مظاہرہ میں شریک دیگر افراد نے بھی مودی سرکار کی فسادی سوچ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان پر حملہ بھارت کی بربادی کا پروانہ لیکر آئے گا۔

 
گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بحیثیت قوم ہم ایک ہیں جذبہ شہادت ہر لمحہ سینے سے لگا کر رکھتے ہیں پاکستان پر حملہ بھارت کی تباہی کا پروانہ جاری ہوگا۔

مزیدخبریں