مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام 31 شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ مال روڈ پر ادا  

May 10, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارت کے حالیہ حملے میں شہید ہونیوالے 31 پاکستانی شہریوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ لاہور مال روڈ پر ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں تاجر، وکلاء ، اساتذہ، طلباء ، علماء اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ فضا ’’لبیک یا شہداء‘‘،’’بھارت مردہ باد‘‘ اور’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ نمازِ جنازہ کی امامت مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کرائی جبکہ پارٹی کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے بھی نماز میں شرکت کی۔ خالد مسعود سندھو اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میںکہا ’’شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ ان کا بدلہ پوری قوم پر قرض ہے۔ جب تک انصاف نہیں ملتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزیدخبریں