لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ، ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 7 مئی 2025 کو اپنی آل نیو ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ ملک بھر میں کامیابی سے لانچ کردی ہے۔ یہ لانچ پاکستان کی آٹوموٹیو انڈسٹری میں ایک اہم سنگ ِمیل ہے جو 2020 میں ٹوسان کی جانب قائم کی جانیوالی شاندار روایت کا تسلسل ہے جس نے پاکستان میں SUV کا تصور بدل دیا تھا۔ نئی ٹوسان ہائبرڈ اپنے سیگمنٹ میں پہلی آل، وہیل ڈرائیو ہائبرڈ SUV ہے جو جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی، نئی جنریشن کے پُر کشش فیس لفٹ ڈیزائن اور ہر راستے پر پرفیکٹ ڈرائیو کیلئے جدید ترین سہولیات اور فیچرز سے آراستہ ہے۔ ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ 2025 کو کئی ایسی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا گیا ہے جو اپنے سیگمنٹ میں پہلی بار سامنے آئی ہیں، جیسے کہ میموری سیٹس، فنگر پرنٹ سنسر، ہیڈ اَپ ڈسپلے اور ہیٹڈ و وینٹی لیٹڈ سیٹس۔ یہ تمام جدید فیچرز کورین انجینئرنگ کے مضبوط اعتماد کیساتھ بھرپور ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
ہنڈائی نے اپنی نئی ٹوسان ہائبرڈ ملک بھر میں متعارف کرادی، ڈلیوریز شروع
May 10, 2025