لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا بھارتی حملے کے بعد قومی یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے اور اب وقت ہے کہ پوری قوم اپنے اندرونی سیاسی اختلافات ختم کرکے اس ننگی جارحیت کے خلاف ایک آواز ہو کر اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے تاکہ بھار ت جو ہمارا ازلی دشمن ہے کو پیغام یکجہتی جائے۔
بھارتی حملے کے بعد قومی یکجہتی کی ضرورت مزید بڑھ گئی : مولانا فضل الرحمن بن محمد
May 10, 2025