اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقویٰ ہے:ریاض حسین نجفی  

May 10, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقویٰ ہے۔ انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا۔ بچوں کی تربیت پر توجہ دیں یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔جن لوگوں کے کارخانے ہیں وہ اپنے ملازمین کے مسئول ہیں۔ ان کا بھی خیال رکھیں۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹائون میں خطبہ دیتے ہوئے لا الہ الا اللہ کا نعرہ پاکستان کی بقا ء کا ضامن ہے۔اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔

مزیدخبریں