انخلاء مہم جاری، افغانوں سمیت 13 ہزار 314 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ 

May 10, 2025

لاہور (نامہ نگار) موجودہ سرحدی صورتحال کے تناظر میں پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔ جس کے تسلسل میں صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 314 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جاجکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے  کہا انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 350 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا جبکہ 36 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں