لاہور(نامہ نگار)بھارتی جارحیت کے تناظر میں پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں سرچ، سویپ،کومبنگ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 380 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 61 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔32 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3483 افراد سے پوچھ گچھ اور4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔سنگین جرائم میں ملوث 167 اشتہاری،155 عدالتی مفرور اور 53 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔ 5 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے،7 زخمی جبکہ 6 گرفتار کئے گئے۔
دہشتگردوں‘ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر ‘ آپریشنز جاری ہیں:آئی جی پنجاب
May 10, 2025