لاہورپولیس موجودہ ملکی صورتحال میں پوری طرح الرٹ ہے:سی سی پی او

May 10, 2025

لاہور(نامہ نگار)لاہورپولیس موجودہ ملکی صورتحال میں پوری طرح الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں کہا کہ لاہورپولیس سکیورٹی امور اور لاء  اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔  ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو سروسز اور سکیورٹی اداروں سے بہترین کوارڈینیشن قائم رکھیں۔ لاہور پولیس کے جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں اور ضرورت  پر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزیدخبریں