نوشہرہ ورکاں: اشتہاری ملزم کو پناہ اور فرار میں مدد پر5 افراد کیخلاف مقدمہ

May 10, 2025

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اشتہاری ملزم کو پناہ اور فرار میں مدد دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ قتل کے مقدمے کے اشتہاری ملزم مقبول عرف ببلو کی گرفتاری کے لئے اصغر ہوٹل پر چھاپہ مارا تو ملزمان اللہ دتہ، امجد، شعیب، عباس اور عمر نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم کو بھگا دیا مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں