حافظ آباد : انسداد پولیو مہم بہترین کارکردگی پر ملازمین میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم 

May 10, 2025

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ سمیت محکمہ صحت کے دیگر ڈاکٹرز اور ملازمین نے اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔ ڈبلیو ایچ او کی ڈویژنل سرویلنس آفیسر ڈاکٹر آمنہ امجدبھی اس موقع پر موجو د تھی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ بچوں کو پولیو جیسی خطرنا ک بیماری سے بچانے اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے افسران ، ڈاکٹرز، پولیو ٹیموں اور دیگر ملازمین کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

مزیدخبریں