کامونکی:افواج پاکستان کے حق میں(ن)لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی کی ریلیاں

May 10, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی)افواج پاکستان کے حق میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ روز پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیراحمد خاں کی قیادت میں ریلی نکلی جس کے شرکاء  نے جی ٹی روڈکے راستے سٹی چوک تک پیدل مارچ کیاجبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر اور ایم پی اے اختر علی خاں نے مشترکہ طور پر کار ریلی نکالی جو جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے گھنیاں سے یوٹرن لیکر واپس ایم پی اے کے ڈیرہ پر اختتام پذیرہوئی۔اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے کارکنان نے قومی و پارٹی پرچم اور بینرز اٹھاکر افواج پاکستان کے حق اور بھارت کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی ،جبکہ تینوں سیاسی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں کے بعد پاکستانی قوم یک جان ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں