مودی کی انتہا پسندی خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی:چوہدری اقبال

May 10, 2025

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ جنونی مودی کی انتہا پسندی خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے،نہتے شہریوں پر میزائل حملے کر کے31 پاکستانیوں کی شہادت کا بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں،پاکستان ائیر فورس نے 5طیارے گرا کر نئی تاریخ رقم کر دی،دفاع وطن کے لئے قومی یکجہتی کی فضاء  خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی انتہا پسندی اور ہندوتوا کا نظریہ خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے اور دونوں ایٹمی طاقتیں آج آمنے سامنے کھڑی ہیں دنیا نے ایک بار پھربھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے،نریندر مودی نے ثابت کردیا کہ وہ بد ترین جنگی جنون میں مبتلا ہے لیکن بہادر پاکستانی افواج اسکی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں