پتوکی: ایس ڈی او لیسکو  پراغواء کے بعد تشدد‘ 150سے زائد وکلاء کیخلاف مقدمہ 

May 10, 2025

پتوکی( نامہ نگار) ایس ڈی او لیسکو عمیر سرفراز چیمہ کی مدعیت میں صدر، جنرل سیکرٹری سمیت150سے زائد وکلاء کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ایس ڈی او ہلہ سب ڈویژن عمیر سرفراز چیمہ نے الزام لگایا کہ پھولنگر ڈویژن سے ہلہ سب ڈویژن جاتے ہوئے نیوجوڈیشل کمپلیکس کے قریب وکلاء نے مجھے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری گاڑیوں کو توڑ کر بھی نقصان پہنچایاتھا ۔ پتوکی بارکے صدر چوہدری صفدر حیات کا کہنا ہے کہ لیسکو کی طرف سے درج کرایا گیامقدمہ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔

مزیدخبریں