عدالتی حکم پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کیخلاف مقدمہ 

May 10, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ایدیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اختر کے حکم پر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے چیف آفیسر احسن عنایت سندھو کیخلاف مقامی کنٹریکٹر شیخ ناصر،انکی بیٹی صبا ء ناصر ایڈووکیٹ اور ساتھی ندیم شیخ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے مطابق چیف آفیسر نے کنٹریکٹر شیخ ناصر کو محکمہ کی طرف سے جاری ہونیوالے چیک کو جان بوجھ کر روکے رکھا اور اس سلسلہ میں محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی گئی مگر انہوں نے درخواست کوسیشن جج کی طرف ریفر کردیا ابھی یہ سماعت جاری تھی کہ اس دوران چیف آفیسر نے شیخ ناصر کو دفتر بلا کر دھمکانا شروع کردیا کنٹریکٹر کیساتھ ندیم شیخ نے شیخ ناصر کی صاحبزادی صباء ناصر ایڈووکیٹ کو صورتحال سے آگاہ کیا جو فوری موقع پر پہنچ گئیں ا س دوران چیف آفیسر کے دھمکانے پر کنٹریکٹر نے درخواست واپس لینے سے انکار کیا تو اس نے ماتحت ملازمین کے ہمراہ شیخ ناصر انکی بیٹی صبا ء ناصر اور ساتھی شیخ ندیم کوکمرہ میں بند کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شیخ ناصر کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔چیف آفیسر نے سرکاری اثر و رسوخ استعمال کرکے شیخ ناصر اور انکی فیملی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا بعدازاں صدر بار چوہدری امجد علی گوپے راء،جنرل سیکرٹری بار شمس حسن بھٹی اور چوہدری زاہد سعید ایڈووکیٹ کی وساطت سے سیشن جج کو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی گئی جنہوں نے مسلسل 15روز کی سماعت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں